بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ ہاوس اور اپنے ہی ارکان اسمبلی پر حملے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی دلیل ہے،شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اورقائدحزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہاکہ سندھ ہاوس اور اپنے ہی ارکان اسمبلی پر حملے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی دلیل ہے

۔سندھ ہاوس اور ارکان قومی اسمبلی پر حملے اعتراف ہے کہ عمران نیازی ہار چکے ہیں۔ارکان قومی اسمبلی پر حملے عمران نیازی کی ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازش ہے۔

ڈوبتی سیاست بچانے کے لیے عوام میں تصادم منفی ، مجرمانہ اور غیرآئینی سوچ ہے۔عمران نیازی سرکاری عمارتوں پر حملوں کے کنٹینر والے موڈ میں آگئے ہیں۔

اسمبلی میں مقابلہ کے بجائے پتھر برسانا ، گیٹ توڑنا فسطائی ذہنیت اور شکست کی نشانی ہے۔حکومت لاقانونیت سے باز رہے۔کسی رہنما، کارکن یا سرکاری عمارت کا نقصان ہوا تو عمران نیازی سے حساب لیں گے۔