اسلام آباد(ممتاز نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان ٹیلی ویژن پرسابق وزیراعظم اورپی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے خلاف چلائی جانے والی گھٹیا مہم کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک قومی ادارے کو مذہبی منافرت پھیلانے کے لیے استعمال کیاجارہاہے ،بدھ کو بیان میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا مریم نواز نے سٹریٹجک میڈیا سیل سے ملکر عمران خان کے مختلف کلپ ایڈٹ کر کے مذہبی کارڈ کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ یہ واحد حکومت ہے جس نے توہین مذہب کے کیس بنائے، اب مذہبی منافرت پھیلا نے کےلیے اس حدتک گرگئی ہے کہ قومی اداروں کے استعمال سے بھی گریز نہیں کیاجارہا۔
قومی ادارے کو مذہبی منافرت پھیلانے کے لیے استعمال کیاجارہاہے ،تحریک انصاف








