اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے حبیب بینک لمیٹڈ کے چیئرمین اور آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر سلطان علی الانہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم نے آغا خان کو پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں کے لیے فراخدلانہ تعاون پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت ملک کی معاشی صورتحال اور ترقی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں حبیب بینک لمیٹڈ کے اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے دیگر اداروں کے کردار کو سراہا۔ یہاں یہ بات قبل ذکر ہے کہ چند روز قبل پرنس رحیم آغا خان نے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے سیلاب متاثرین کے لیے دس ملین امریکی ڈالرز عطیہ کا اعلان کیا تھا ۔
وزیر اعظم سے سلطان علی الانہ کی ملاقات، ملکی معاشی صورتحال و ترقی کے شعبوں پر تبادلہ خیال








