راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو دیوار سے لگانے والے عوام میں جانے کے قابل نہیں۔
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کرتے ہیں اور وزیر توانائی مؤخرکرتا ہے اور ایم کیو ایم کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر سیاسی مفاہمت کراتے ہیں یا ڈی چوک پر فیصلہ ہونا ہے۔ سیلاب زدگان کی مدد نہیں ہو رہی بلکہ صرف فوٹو کھچوائی جا رہی ہیں جبکہ گردشی قرضہ 23 کھرب روپے ہو گیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ لاپتہ شہری کی بازیابی ہو یا پیناڈول گولی کی دستیابی دونوں ہائیکورٹ سے ملتی ہیں اور اقوام متحدہ کی 160 ملین کی امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔
لاپتہ شہری کی بازیابی ہویاپیناڈول گولی کی دستیابی،ہائیکورٹ سےملتی ہے۔اقوام متحدہ کی160ملین کی امداداونٹ کےمنہ میں زیرہ ہے۔ایسادکھائی دیتا ہےکہ آرمی چیف کی تعیناتی ہی پاکستان کاسب سےبڑا مسئلہ ہے۔مذہبی منافرت پھیلانے والے اورعمران کو دیوار سے لگانےوالےعوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 15, 2022
انہوں نے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے اور عمران خان کو دیوار سے لگانے والے عوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں۔









