بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مدینہ منورہ، روحانی شخصیت نذیرعباسی سےڈپٹی قونصل جنرل جدہ عدنان جاویدکی ملاقات، جاویداقبال بٹ بھی موجودتھے

مدینہ منورہ(ممتازنیوز) جدہ میں پاکستان کے ڈپٹی قونصل جنرل عدنان جاوید نے روحانی شخصیت بابا جی صوفی نذیر احمد عباسی سے مدینہ منورہ میںان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلم لیگ(ن) مدینہ منورہ کے صدرجاویداقبال بٹ بھی موجود تھے۔صوفی نذیر احمد عباسی مسجد نبوی وروضہ رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم پر 28 سال سے زائد خادم رہے۔اس موقع پر صوفی نذیر احمد عباسی نے کہاکہ پاکستان میںتمام بڑے رہنماؤں کو نفاق کی بجائے اتفاق سے رہنے کی ضرورت ہے ،آپس میں ملکراور اتحادو تنظیم سے ہی ملک کی سلامتی اور فلاح یقینی بنائی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ قوم اس وقت مشکل میں ہے، سیلاب سے متاثرہ افراد کی بھرپورمدد کی جائے۔ اس موقع پر لندن سے بیرسٹر امجد ملک نے صوفی نزیر احمد عباسی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی اورنواز شریف کی صحت کے لئے دعا کی درخواست کی ۔