ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں انٹرنیشنل شیف مقابلے منعقد ہوئے جس میں دنیا بھر سے کھانا بنانے والے والے ماہر شیف نے شرکت کی جبکہ مقابلے میں پاکستانی خاتون شیف نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے دیار غیر میں ملک کا نام روشن کیا.
سعودی دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی فوڈیکس نمائش میں انٹرنیشنل شیف مقابلے میں سعودی عرب اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ماہر شیف نے شرکت کی اور تین روزہ لائیو کوکنگ مقابلوں میں حصہ لیا جس میں پاکستان کی ماہر خاتون شیف شگوفہ نے دیسی پاکستانی کھانوں کو پیش کیا جس پر ججز نے انہیں تیسری پوزیشن سے نوازتے ہوئے انہیں میڈلز اور سرٹیفکیٹ پیش کیے.

اس موقعہ پرپاکستانی شیف شگوفہ کا کہنا تھا کہ انہیں بین الاقوامی شیف مقابلے میں شرکت کرنے سمیت پاکستان کا نام اجاگر کرکے انہیں دوگنی خوشی ہو رہی ہے.
انٹرنیشنل شیف مقابلوں میں سعودی اور چائینز شیف کو گولڈ اور چاندی کے میڈلز سمیت نقد انعامات بھی دئیے گئے.









