اسلام آباد(ممتاز نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست فرحت شہزادی کی جانب سے حنا پرویز بٹ کو 5 ارب روپے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرح خان نے ن لیگی ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کو 5 ارب روپے کا ہتک عزت کا لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔
نوٹس کے متن میں بتایا گیا ہے کہ حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹویٹ میں غلط الفاظ کا استعمال کیا جبکہ ان کے ٹوئٹ سے فرح شہزادی کی نہ صرف شہریت متاثر ہوئی بلکہ دل آذاری بھی ہوئی ہے۔
نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ حنا پرویز فوری طور پر معافی مانگیں اور اپنے الفاظ واپس لیں ورنہ عدالت سے رجوع کیا جائیگا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست فرحت شہزدی نے@hinaparvezbutt کو 5 ارب کا لیگل نوٹس بھیج دیا،حنا پرویز سوشل میڈیا پر مسلسل ہتک آمیز اور قابل اعتراض ریمارکس دے رہی ہیں۔۔جملے لکھے، 15 یوم کے اندر معافی اور پشیمانی کا اظہار نہ کیا تو قانونی چارہ جوئی کریں گے،موقف pic.twitter.com/izfnwZlPsi
— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) September 17, 2022









