بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان سب سے بڑا جھوٹا اور بدیانت ،اس کے حامی اندھے او ر بہرے ہیں،خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر ریلوے و ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹا اور بددیانت شخص ہے جبکہ اس کے حامی اندھے اور بہرے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جھوٹ ،دین فروشی، ضمیر فروشی ،اقربا پروری ،نالائقی اور بہتان تراشی کا دوسرا نام پی ٹی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران سب سے بڑا بہروپیا، جھوٹا اوربد دیانت شخص ہے ۔اس کے حامی ہپناٹائزڈ اندھے اور بہرے ہیں۔انسانیت ،انصاف ،استحکام، ترقی، خوشحالی اور عوامی مصائب سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔