بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لند ن ، شہبازشریف اورنوازشریف کی ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے حامیوں کااحتجاجی مظاہرہ

 لندن(ممتازنیوز)لند ن میں وزیراعظم شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائدنوازشریف کی ملاقات کے دوران حسین نوازکے دفتر کے باہر پی ٹی آئی کے حامیوں کے ایک گروپ نے احتجاجی مظاہر ہ کیا۔پی ٹی آئی کے نوجوان رہنماشایان علی کی زیرقیادت مظاہر ے کے شرکا نے وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی تاہم اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ سوم کے انتقال پر وہاں سوگ کی فضاکے باعث پی ٹی آئی برطانیہ کی طرف سے وزیراعظم شہبازشریف کے دورے کے موقع پر احتجاج کی کوئی باقاعدہ کال نہیں دی گئی تھی۔