بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا چکوال جلسے میں بھرپور شرکت پر عوام سے اظہار تشکر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے چکوال جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ میرےحقیقی آزادی جلسےمیں شرکت کیلئےریکارڈ تعداد میں نکلنےپر اہلِ چکوال آپکا شکریہ! میں نےاپنی قوم سےخوف کےاس بُت کو پاش پاش کرنے کا کہا ہے جس کے ذریعے مجرموں (60فیصد کابینہ اراکین ضمانت پر ہیں) کی یہ امپورٹڈ سرکار ہمیں غلام بنانے کے خواب دیکھتی ہے۔ ہماری قوم تیار ہے، ماشاءاللہ!