اسلام آباد(ممتازنیوز) ملکی معیشت پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اب سے کچھ دیر بعد ڈیجیٹل مباحثے کا اہتمام کیا جارہا ہے، اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ڈیجیٹل مباحثے سے خطاب کریں گے۔ دیجیٹل مباحثے کی کاروائی میڈیا اور سوشل میڈیا پر نشر کی جائے گی،ملک کے نامور معاشی ماہرین اور تجزیہ کار ڈیجیٹل مباحثے میں شرکت کریں گے۔معاشی ماہرین چیئرمین عمران خان سے تحریک انصاف کی معاشی حکمت عملی کے متعلق سوالات کریں گے۔عمران خان تحریک انصاف کے معاشی وژن اور حکمت عملی سے متعلق تفصیلی گفتگو کریں گے ۔
ملکی معیشت پر پی ٹی آئی کے زیراہتمام ڈیجیٹل مباحثہ اب سے کچھ دیربعدشروع ہوگا،عمران خان خطاب کریں گے








