بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سی ڈی اے نے 500ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے نکال دیا

اسلام آباد(ممتاز نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) نے 500ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے نکال دیا جس پر متاثرہ ملازمین نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ سی ڈی اے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے 20سال سے اسلام آباد کی سڑکوں کی صفائی کر رہے ہیں اور اچانک سے نوکری سے نکال دیا ۔اقلیتی ملازمین نے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری پر نوکری پر بحال کیا جائے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی سے شدید متاثر ہیں اور بیروزگاری سے مشکلات مزید بڑھیں گی ۔