اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کی طرف جانا ہے یا بند گلی میں اسکا فیصلہ ہونے والا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ رات 2 بجے پیٹرول پر شب خون مار کے 1.50 روپے اضافہ کر دیا ہے۔
رات 2 بجے پیٹرول پر شب خون مار کے 1.50 روپے اضافہ کر دیا ہے۔ ہر روز روپے کی قدر میں کمی،اجناس، پیٹرول اور بجلی میں اضافہ ہو رہا ہے۔طاقتور بےقصور اور غریب قصوروار ٹھہرے ہیں۔ الیکشن کی طرف جانا ہے یا بند گلی میں،اسکا فیصلہ ہونے والا ہے۔ ہائیکورٹ نے پیناڈول دلائی،اب آٹا بھی دلائے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 21, 2022
آج 70 وزراء 2 کے اضافے کے بعد تعداد میں 72 ہوگئے ہیں۔لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں،یہ امریکہ کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں۔ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے۔وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں۔ PDM الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 21, 2022
‘الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے’
شیخ رشید نے کہا کہ ہر روز روپے کی قدر میں کمی، اجناس، پیٹرول اور بجلی میں اضافہ ہو رہا ہے، طاقتور بے قصور اور غریب قصوروار ٹھہرے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کی طرف جانا ہے یا بند گلی میں اسکا فیصلہ ہونے والا ہے، پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے۔
‘وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں’
سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ نے پیناڈول دلائی، اب آٹا بھی دلائے، آج 70 وزراء 2 کے اضافے کے بعد تعداد میں 72 ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں اور امپورٹڈ ٹولہ امریکا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کر رہا ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے، وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں۔








