بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریڈپاکستان سے 2020 کے بعد ریٹائرہونے والے ملازمین تاحال واجبات سے محروم،صدر،وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ریڈپاکستان)سے 2020 کے بعد ریٹائرہونے والے ملازمین کو تاحال واجبات ادانہ کئے جاسکےجس کی وجہ سے انہیں شدیدمالی مشکلات کا سامناہے۔ ریٹائرڈ ملازمین نے صدر عارف علوی، وزیر اعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس عمرعطابندیال سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اورانہیں ریٹائرمنٹ کے واجبات سے فی الفور دلوا ئیںجو کہ جنوری 2020 کے بعد سے اب تک ادا نہیں کے گئے ہیں۔ریٹائرڈملازمین کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس وکیلوں کی بھاری بھرکم فیسوں کے پیسے نہیں ہیں کہ عدالتوں میں اپنا کیس لے جا سکیں اس لیے حکومت ان کی دادرسی کرے۔