اسلام آباد(ممتا زنیوز)عدالت نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپے کے دوران قبضے میں لی گئی اشیاء واپس کرنے کا حکم دے دیا۔سیف اللہ نیازی کی جانب سے سینئر سول جج محمد بشیر کی عدالت میں عبداللہ بابر اعوان پیش ہوئے۔ وکیل عبداللہ بابر اعوان نے کہا کہ سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپے کے دوران ان کی اور ان کے گھر والوں کی اشیا قبضے میں لی گئیں۔کئی دن گزرنے کے باوجو پولیس کچھ بھی بر آمد نہ کرسکی۔اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر اشیا قبضے میں رکھیں۔دلائل کے بعد عدالت نے فوری طور پر سینیٹر سیف اللہ نیازی اور دیگر کے موبائل فون اور قبضے میں لیا گیا سامان واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ، عدالت کا قبضے میں لی گئی اشیاء واپس کرنے کا حکم







