اسلام آباد(ممتا زنیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نیویارک میں ایک اور سرکاری سرگرمیوں سے بھرپور دن گزاریں گے۔اقوام متحدہ ہیڈکواٹرز روانگی سے قبل وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بل گیٹس ملاقات کریں گے۔اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر وزیر اعظم، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز سے دو طرفہ امور پر ملاقات کریں گے۔بعد ازاں وزیر اعظم اقوام متحدہ سیکرٹریٹ کی لابی میں پاکستان مشن کی جانب سے پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہی کو اجاگر کرنے کے لیے لگائی گئی تصویری نمائش کا دورہ کریں گے۔سہ پہر میں وزیر اعظم، ایڈتھ لیڈرر کو ایسوسی ایٹڈ پریس-اے پی ٹی وی (Associated Press-AP TV) کے لیے انٹرویو دیں گے۔بعد ازاں وزیر اعظم، اپنے جاپانی ہم منصب، فوم یو کشیدہ (Fumio Kishida)، بلجئیم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو (Alexander De Croo); اور ملائشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب سے دو طرفہ امور پر الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا اجلاس ، وزیراعظم شہباز شریف کے تیسرے روز کا شیڈول جاری







