بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طیبہ گل کے الزامات پر سوالات، سابق چیئرمین نیب ناراض

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال طیبہ گل کے الزامات سے متعلق سوالات پر ناراض ہو گئے، انہوں نے خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملے پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران طیبہ گل کے الزامات سے متعلق سوال پر ناراض ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طیبہ گل کا معاملہ عدالت میں ہے، اس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔مجھ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام بے بنیاد اور لغو ہے، جب انسان سمجھوتہ نہ کرے تو اس کی کردار کشی واحد راستہ رہ جاتا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ ہراسگی کا سوال کر رہے ہیں، کمیشن کی ڈیلنگ تو 12 آدمی کرتے ہیں، یہ 100 فیصد غلط ہے، کچھ کہنا نہیں چاہتا، کچھ چیزیں عدالتوں میں بھی ہیں۔انہوں نے کہا الزام لگانا آسان ہے، اسے ثابت کرنا مشکل ہے۔