بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ میں نئی تلاش کمیٹی قائم، اکثریت نان پی ایچ ڈی

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ میں وائس چانسلرز اور ڈائریکٹرز فنانس کی تلاش کے لیے نئی تلاش کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حاضر سروس وائس چانسلرز اور ریٹائرڈ ڈین کو بھی تلاش کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اراکین کی اکثریت نان پی ایچ ڈی افراد پر مشتمل ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے چار مستقل اراکین ہوں جبکہ 10کو اپٹیڈ اراکین ہوں گے۔ چار مستقل اراکین میں چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن تلاش کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ سیکرٹری بورڈ و جامعات، سیکرٹری کالج ایجوکیشن اور سیکرٹری سندھ ایچ ای سی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ جنرل جامعات کے لئے کواپٹیڈ اراکین میں ریٹائرڈ بیوروکریٹ سہیل اکبر شاہ اور ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، میڈیکل جامعات کے لئے ڈاکٹر نوشاد اے شیخ، ڈائو کے وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی، انجینئرنگ جامعات کے لئے دو اراکین کو ایک ہی جامعہ مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کے لئے کواپٹیڈ رکن رکھا گیا ہے جن میں سابق ڈین بھوانی شنکر اور سابق وی سی عبدالرحمن میمن کو رکھا گیا ہے جبکہ بزنس کی جامعات کے لئے آئی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر زیدی اور سلیم حبیب یونیورسٹی کے نان پی ایچ ڈی ڈائریکٹر طارق امین کو رکن رکھا گیا ہے۔ جبکہ ڈائریکٹر فنانس کے لئے کواپٹیڈ رکن یو بی ایل کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر آصف سندھو اور ایڈشنل سیکرٹری فنانس کو مقرر کیا گیا ہے۔