بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان حکومت کے سابق ترجمان لیاقت شاہوانی کے نام وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری نوٹس اخبارات میں شائع

کوئٹہ (ممتازنیوز)بلوچستان حکومت کے سابق ترجمان لیاقت شاہوانی کو نوٹس جاری ہوگیا ۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری نوٹس اخبارات میں شائع کردیا گیاہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بحیثیت ترجمان 22 لاکھ 94 ہزارروپے سے دوہری تنخواہ کے طور پر خزانے سے وصول کئے ۔ سابق ترجمان کو بارہا تحریری اور زبانی طور پر رقم سرکاری خزانے میں جمع کرنے کیلئے کہا گیا ۔ لیاقت شاہوانی ماہانہ اقساط پر مطلوبہ رقم جمع کرانے پر راضی بھی ہوئے ۔ لیکن 2 اقساط کے بعد بھی بقایا 12 لاکھ 35 ہزار200 روپے ذمہ واجب الادا ہیں ۔ یاددہانیوں کے باوجود سابق ترجمان نے مذکورہ رقم ادا نہیں کی ۔ سیکشن آفیسر سی ایم سیکریٹریٹ کی طرف سے دئیے گئے۔ نوٹس کے مطابق بقیہ رقم جمع نہ کروانے پر اینٹی کرپشن میں ایف آئی آر درج کی جائے گی ۔