بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مودی سن لے وہ تحریک آزادی کشمیر کو روک نہیں سکتا،کل جماعتی حریت کانفرنس

اسلام آباد(ممتاز نیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ کے خطاب کے موقع پر اسلام آباد میں یو این مبصر آفس کے سامنے مظاہرہ ،مظاہرین نے تحریک آزادی کشمیر کے حق اور بھارتی مظالم اور رویہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی،مقررین نے اس موقع پرکہاکہ مظاہرے کا مقصد اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر توجہ مبذول کروانا ہے،اقوام متحدہ کشمیر بارے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروا کر کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلوائے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہاہے،کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کی جا رہی ہے،ایک منظم سازش کے تحت مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جا رہا ہے،عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے،بھارتی مظالم کے باوجود تحریک آزادی کشمیر دن بدن زور پکڑ رہی ہے،مودی سن لے وہ تحریک آزادی کشمیر کو روک نہیں سکتا،آخر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کا وفد یو این کے مبصر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام یاداشت پیش کرے گا