کوئٹہ (ممتاز نیوز)بلوچستان میں بارش اور سیلاب کے بعد بھی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا ۔ بارشوں سے کمزور پڑجانے والے مکانوں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 12 مذید اموات رپورٹ ہوئیں ۔کچھی اور بارکھان سے پانچ خواتین ، چار مردوں اور تین بچوں کی اموات کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 322 ہوگئی ۔ زخمیوں کی تعداد بھی 186 تک پہنچ گئی ہے ۔ پی ڈی ایم اے سروے کے مطابق سیلاب سے 65 ہزار مکانات مکمل تباہ ، ایک لاکھ 25 ہزار کو جزوی نقصان ہوا ہے ۔ 2 ہزار 200 کلومیٹرز روڈ نیٹ ورک اور 24 پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔ 9 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی اور 5 لاکھ مویشی ہلاک ہوئے ہیں ۔ آڑمڈ فورسز ، ایف سی ، پولیس ، لیویز جوان مسلسل امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔ متاثرین کو این ڈی ایم اے ، پی ڈی ایم اے بلوچستان ، خیبرپختونخوا اور سندھ ، UNHCR ، اور ڈونر اداروں کی طرف سے امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے ۔
بلوچستان میں سیلاب سے اموات کی تعداد322ہوگئی،5لاکھ مویشی ہلاک








