دن (مانیٹرنگ ڈیسک) خلیجی ملک یمن میں ایک خاتون نے دوسری شادی کرنے پر اپنے سابق شوہر کو اغوا کر لیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شہر تائز میں پیش آیا جہاں پر مبارک سلطان نامی ایک شخص اپنی سابقہ اہلیہ تغرید غالب کے ہاتھو ں اغوا ہو گیا۔کرمنل سرچ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے اغواشخص کی بازیابی کےلئے مقامی پولیس کو حکم دیا تھا۔پولیس کے مطابق مبارک سلطان کو اغوا کرنے والی خاتون ان کی سابقہ اہلیہ ہیں جنہوں نے سابق شوہر کی دوسری شادی کے بعد انھیں اغوا کیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے سلطان کو اپنے بھائیوں کے ذریعے اغوا کروایا تھا جسے بعد میں نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔