راولپنڈی(ممتازنیوز)ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجرمنیب افضل کی نما زجنازہ اداکردی گئی۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق نمازجنازہ میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ، سول حکام ،حاضر سروس وریٹائرڈ فوجی افسران نے شرکت کی۔بعدازاں شہیدکے جسدخاکی کوپورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپر خاک کیا گیا۔
ہیلی کاپٹر حادثہ، شہید میجرمنیب افضل راولپنڈی میں پورے فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک







