بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زمین کو محفوظ رکھنے کا مشن۔۔ خلائی جہاز سے سیارچہ ٹکرا دیا گیا۔۔ ناسا نے ویڈیو بھی جاری کردی

اتنی بڑی کائنات میں زمین کے علاوہ چھوٹے بڑے لاکھوں، کروڑوں سیارے اور سیارچے ہیں جو ہر وقت گردش کرتے رہتے ہیں۔ یہ سیارے گردش کرتے ہوئے زمین سے ٹکرا بھی سکتے ہیں جو ہمارے کرہ ارض کو منٹوں میں تباہ کرسکتا ہے۔ ناسا کے مطابق ڈائی مورفس نامی سیارچہ جو زمین کی جانب بڑھ رہا تھا اسے ڈارٹ نامی خلائی جہاز سے ٹکرا دیا گیا ہے۔۔ ویڈیو دیکھیں۔

خلائی جہاز کی رفتار
دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ جیمز ویب سمیت دنیا بھر کے سائنس دانوں نے دوربینوں کے ذریعے اس حیرت انگیز تجربے کا نظارہ کیا۔ زمین سے سیارچے کو ٹکرانے والے اسپیس کرافٹ کو 23 ہزار 500 کلومیٹر کی رفتار سے بھیجا گیا۔

مستقبل میں کرہ ارض کی حفاظت
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تجربے کے نتائج سامنے آنے میں کچھ دن یا ہفتے لگ سکتے ہیں۔ اگر یہ تجربہ کامیاب ہوا اور سیارچے کا رخ بدل گیا تو یہ تجربہ زمین کی حفاظت کے لئے بہت اہم ثابت ہوگا اور اسی طرح مستقبل میں زمین کی جانب رخ کرنے والے سیاروں کو اسپیس کرافٹ کی مدد سے تباہ کردیا جائے گا یا رخ تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔