بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ماحولیاتی تباہی سے نمٹنے کے عالمی فنڈز کا قیام ضروری ہے،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(ممتاز نیوز )اسپیکر قومی راجہ پرویز اشرف سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات،ملاقات میں دوطرفہ تعلقاتِ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان، قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، قازقستان وسطی ایشیائی ریاستوں کا اہم ملک ہے،پارلیمانی سفارت کاری باہمی تعاون کو وسعت دینے میں فعال کردار ادا کر سکتی ہے، پاک-قازق دوستی گروپ دونوں ممالک کی پارلیمنٹ کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے لیے سرگرم عمل ہے،پاکستان دوطرفہ تجارت اور دیگر اقتصادی شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے،انہوں نے کہاکہ حالیہ سیلاب کے دوران پاکستان کو بے پناہ نقصان اٹھانا پڑا ہے،ماحولیاتی تباہی سے نمٹنے کے عالمی فنڈز کا قیام ضروری ہے،روانڈہ میں منعقد ہونے والی آئی پی یو کانفرنس کے موقع پر پاکستان میں ہونی والی مالیاتی تباہی کو زیر بحث لانا ضروری ہے،قومی اسمبلی آف پاکستان نے روانڈا میں 11 سے 15 اکتوبر 2022 سے شروع آئی پی یو کانفرنس میں پاکستان میں ہونے والی تبائی سے متعلق آئی پی یو کے سیکرٹری جنرل کو ہنگامی ایجنڈے کے طور پر شامل کرنے کے لیے خط ارسال کر دیا ہے، اسپیکر نے قازقستانی سفیر سے آئی پی یو کانفرنس میں پاکستان کے موقف کی حمایت کی درخواست کی، قازقستان کے سفیر نے پرتپاک استقبال پر سپیکر کا خیر مقدم کیا، قازقستان کے سفیر نے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہارجبکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا۔