اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم نے اسحاق ڈار کے اس دعوے کو مضحکہ خیزقراردیا ہےکہ ڈالرکی قیمت میں حالیہ کمی سے ملک کا قرضہ 1350ارب روپے سے کم ہوگیا۔اپنے ٹویٹس میں مزمل اسلم نے کہاکہ ڈالر کی قیمت چھ روپے نیچے آئی اوراسحاق ڈار کے مطابق ملک کا قرض 1350ارب روپے سے کم ہوگیا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ بہت کوشش کی حساب ملانے کی کامیابی نہیں ہوئی ، بس یہ ہی کہوں گا پہلے بھی اسی طرح کے اعداد شمار دے کر سب کو بےوقوف بناتے تھے۔مزمل اسلم نے کہاکہ اسحاق ڈار کے آنے کے باوجود عالمی مارکیٹ میں پاکستانی بانڈ بہت نازک صورتحال کی منظر کشی کر رہا ہے۔اس پر کوئی روشنی نہیں ڈالی۔









