بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہونے والا پہلا ملک ہے، خورشید احمد

اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہونے والا پہلا ملک ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر ہاؤس کی باتیں لیک ہونا نہایت تشویش کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کسی کی ذات کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ وزیر اعظم کے عہدے کی قدر و منزلت کی بات ہے۔
سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار وزارت خزانہ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور امید ہے کہ وہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں جمہوریت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے اور ہمیں اسی راستے سے ملک کو آگے لے کر چلنا ہے۔
وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا کہ اگر پی ٹی ائی کے ارکان پارلیمنٹ میں واپس آنے کیلئے تیار ہے تو ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے بطور اپوزیشن لیڈر بھی پی ٹی ائی کو واپس ایوان میں لانے کیلئے کردار ادا کیا تھا۔
سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ہر مشکل کا حل پارلیمنٹ سے ہی نکلتا ہےجمہوریت، اَئین اور پارلیمنٹ کا احترام نے والے ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوامی رائے بدلتی رہتی ہے اور انتخابی سیاست جلسے جلوسوں کی سیاست سے مختلف ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہونے والا پہلا ملک ہے اور موسمیاتی تبدیلی میں ہمارا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔
وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو سندھ اور بلوچستان میں سیلابی نقصانات کا اندازہ نہیں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اگر سندھ کے سیلابی علاقوں کا دورہ کرنا چاہیں تو ہم انہیں خوش آمد کہیں گے۔