اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر اور سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لند ن میں مریم اورنگزیب کیخلاف نعرے بازی کرنے والے پاکستانیوں کیخلاف ہر قسم کی کارروائی سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف بھی ہرجانے کے دعوے ہونگے ۔ بد ھ کو اپنے ٹوئٹ میں فواد نے کہا کہ اگر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے خلاف کوئی کاروائی کی گئی تو موجودہ حکمرانوں اور حکومت کے خلاف اربوں روپے کے ہرجانے کے دعوے ہوں گے۔ ایسے ایڈونچر سے باز رہیں اوربرطانیہ کا قانون پاکستان کا عدالتی نظام بھی نہیں جہاں آپ مرضی سے وکیل ، جج اور فیصلے لے لیں۔
اگر UK میں مقیم پاکستانیوں کے خلاف کوئ کاروائ کی گئ تو موجودہ حکمرانوں اور حکومت کے خلاف اربوں روپے کے ہرجانے کے دعوࣿی ہوں گے ایسے ایڈونچر سے باز رہیں اور UK کا قانون پاکستان کا عدالتی نظام بھی نہیں جہاں آپ مرضی سے وکیل ، جج اور فیصلے لے لیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 28, 2022








