بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر ہونے پر مبارک باد

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنی اور پاکستان کی پارلیمان کی جانب سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کو سعودی عرب کا وزیر اعظم مقرر ہونے پر مبارکباددی ہے۔ ولی عہد محمد بن سلیمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں مملکت سعودی عرب ترقی کی نئی منازل طے کرے گی۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور خادمین الحرمین الشریفین سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہمیشہ ترجیح رہی ہے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وزیراعظم مقرر ہونے سے دونوں برادر ممالک میں پائے جانے والے تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔پاکستان کی عوام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بطور وزیر اعظم کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔