بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف آئی اے کی غیر ملکی کرنسی ڈیلر کیخلاف کارروائی،40 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی ضبط،ملزم گرفتار

اسلام آباد(ممتازنیوز) ایف آئی اے نے غیر ملکی کرنسی ڈیلر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے40 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بر آمدکرلی ۔تفصیلات کےمطابق
ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل اسلام آبادنے غیر ملکی کرنسی ڈیلر پر چھا پہ مارا۔ملزم کے قبضہ سے تقریبا ً 40 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بر آمد۔ملزم سید ارشد حسن شاہ کاظمی کو موقعہ سے گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 37/2022 درج رجسٹر کر لیا گیا۔ملزم کا لائسنس اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے منسوخ کر دیا تھا ۔ ملزم لائسنس منسوخی کے بعد بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں مصروف تھا۔