بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک اور افغان تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عقیدے پر مبنی ہیں، صدر مملکت 

اسلام آباد(ممتازنیوز)صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاک اور افغان تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عقیدے پر مبنی ہیں۔ صدر عارف علوی سے افغانستان میں پاکستان کے نامزد سربراہِ مشن عبید الرحمٰن نظامانی نے ملاقات کی ۔
اس موقع پر صدر نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کے فروغ، تاجر برادری کے ساتھ نیٹ ورکس کی تعمیر اور اشیاء کی کلیئرنس ہموار بنا کر تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اسے خطے میں تجارتی اور توانائی کی راہداری بنانے کی راہ ہموار کرے گا جبکہ افغانستان میں استحکام سے وسطی ایشیائی ممالک اور پاکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ میں بھی تیزی آئے گی اور افغانستان میں امن سے کاسا 1000 ٹاپی اور ٹی اے پی منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی آئے گی۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان طلباء کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے آن لائن یا ریکارڈ شدہ تعلیمی پیکجز پیش کر سکتا ہے، پیکجز سے افغان طلباء کو تعلیمی اداروں میں جائے بغیر معیاری تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملےگی۔