بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برٹش ایئر ویز کی اسلام آباد سے لندن کیلئے پرواز میں فنی خرابی ، واپس لینڈنگ

اسلام آباد:سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق برٹش ایئر ویز کی اسلام آباد سے لندن کیلئے پرواز میں فنی خرابی کی وجہ سے واپس لینڈنگ کرلی۔ پرواز بی اے 260 دوپہر 11:34 بجے اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی۔اڑان کے نصف گھنٹے بعد وادی دیر کے قریب ایک انجن میں آواز زیادہ محسوس کی۔طیارے کے پائلٹ نے صورتحال سے ایک ٹریفک کنٹرول کو آگاہ کیا۔ایئر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو واپس اسلام آباد لینڈنگ کی ہدایت کی۔طیارہ ایک گھنٹے بعد واپس اسلام آباد کی حدود میں پہنچ گیا۔ بوئنگ 787 طیارے کی دوبارہ فوری لینڈنگ کیلئے فیول ضائع کیا گیا۔ برٹش ایئر ویز کی پرواز 30 منٹ تک اسلام آباد پر نچلی پرواز کرتی رہی،پرواز بی اے 260 نے 1:04 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پائپ عزت ٹیکنیکل لینڈنگ کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔