بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان حکومت کی ترجمان کی تین ماہ بعد کوئٹہ آمد، صحافیوں کے متاثرین کی حالت زار پر سوالات پر سخت برہمی کا اظہار

کوئٹہ( ممتازنیوز) بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ تین ماہ بعد کوئٹہ پہنچنے کے بعد ہونے والی پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سیلاب متاثرین تک سرکاری امداد نہ پہنچنے کے سوالات پر شدید برہم ہوگئی اور صحافیوں سے کہا کہ وہ تنقید برائے تنقید کرنا چھوڑدیںاور اگر تنقید کرنا ہی ہے تو تعمیری کریں ۔جمعرات کو یہاں تین ماہ بعدصحافیوں کو اپنی سیلابی صورتحال اور متاثرین کو امداد سے متعلق بریفنگ میں متاثرین سے متعلق متعدد سوالات پر سیخ پا ہوگئیں اور کہا مجھے سمجھ نہیں آتا صحافیوں کے سوال کیا ہوتے ہیں ۔ ساتھ ہی صحافیوں سے کہا کہ ہم لوگ تو آپ کی خدمت کیلئے بیٹھے ہیں ۔ایک صحافی کے ان سے ملکی اور غیرملکی دوروں سے متعلق سوال پر فرح عظیم نے کہا کہ یورپ یا امریکہ ہو ، اسلام آباد ہو یا کراچی دورے اپنے خرچ پر کرتی ہوں ۔ بلوچستان حکومت سے ٹریولنگ کی مد میں کچھ نہیں لیتی ہوں ۔ سی ایم سیکریٹریٹ کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فرح عظیم شاہ نے امداد اور بحالی کی کوششوں کا کریڈٹ پاکستان آرمی اور ایف سی کو دیا ۔ ساتھ ہی امداد فراہمی پر سعودی عرب اور چین سے تشکر کا اظہار کیا ۔ ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کہتی ہیں بلوچستان میں لوگوں کا جتنا بھی نقصان ہوا ۔ پورا کیا جائے گا ۔ ریسکیو اور ریلیف مراحل مکمل ہوگئے ۔ اب بحالی پر ساری توجہ مرکوز ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان نصیر ناصر کہتے ہیں کہ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا اندازہ لگانے کیلئے پچاس فیصد سروے مکمل ہوگیا ہے ۔