اسلام آباد : دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں سیشن کورٹ اسلام آبا د سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت منظور ہو گئی ہے، عمران خان ضمانت منظور ہونے کے بعد خاتون جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے کیلئے ان کی عدالت پہنچ گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان وکیل کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے ، جہاں جا کر معلوم ہوا کہ خاتون جج زیبا چودھری کمرہ عدالت میں موجود نہیں ہیں وہ رخصت پر ہیں ، عمران خان نے ریڈر سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ نے جج صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان آیا تھا اور ان سے معذرت کرنا چاہتا ہوں ۔









