بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شعیب اختر کے ٹیسٹ کرکٹ کو دلچسپ بنانے کے لیے آئی سی سی کو مشورے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹیسٹ کرکٹ کو دلچسپ بنانے کے لیے آئی سی سی کو مشورے دے دیے ہیں۔

پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ بالر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر ٹیسٹ کرکٹ سے مایوس ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے آئی سی سی کو ٹیسٹ کرکٹ کو دلچسپ بنانے کے لیے مشورے دیے ہیں۔

شعیب اختر نے آئی سی سی سے موجود قوانین کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ باڈی لائن گیند بازی شروع کی جائے اور ساتھ ہی ایک اوور میں باؤنسر پھینکنے کے وقت کو ختم کردینا چاہئیے۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی پیدا ہوگی اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور کے کرکٹر نرم بن گئے ہیں اور ان میں کوئی جارحیت نہیں بچی ہے جبکہ انہوں نے کرکٹ میں کریکٹر اور دلچسپی لانے کے لیے پرانے قوانین کو واپس لانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے 1932-33 کی ایشز سیریز سے باڈی لائن گیند بازی شروع کی تھی جس میں بولر گیند کو بیٹسمین کے جسم کی طرف پھینکتا تھا جس کی وجہ سے بیٹسمین گیند کو کھیلنے پر مجبور ہوتا تھا ورنہ گیند اس کے جسم لو لگتی تھی۔

بعد ازاں کھلاڑیوں کے لگاتار زخمی ہونے کی وجہ سے اس قانون کو جلد ہی ہٹادیا گیا تھا جبکہ ایک اوور میں زیادہ سے زیادہ باؤنسر پھینکنے کا قانون 1994 میں وجود میں آیا تھا۔