لاہور(ممتازنیوز) عبد العلیم خان کے خلاف پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائیوں کیخلاف مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت عبد العلیم خان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر رہی ہے اور غیرقانونی چھاپے مار رہی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت عبد العلیم خان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر رہی ہے اور پولیس عبد العلیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی پر چھاپے مار رہی ہے۔ ایوان عبد العلیم خان کے خلاف حکومت کی انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔
قرارداد کے مطابق سیاسی مخالفت کی بناء پرحریفوں کو نشانہ بنانا باعث تشویش ہے، علیم خان کيخلاف انتقامی کاروائیوں سے انکے ووٹرز کو اشتعال دلایا جارہاہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی عبد العلیم خان کے خلاف پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا نوٹس لیا جائے۔
علیم خان کے خلاف انتقامی کارروائیوں کیخلاف مذمتی قرارداد جمع








