ملتان(مقبول حسین)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان پاگل ہے یہ کون ہوتا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر اس سے مشاورت کی جائے۔ جن لوگوں کی ایڑیاں گالوں سے بھی زیادہ نرم ہوں وہ احتجاج نہیں کرسکتے۔ اسلام آباد کی زمین بہت گرم ہے اس پر پاؤں نہیں رکھ سکتے ۔ رانا ثناء اللہ ان کا انتظار کر رہے ہیں یہ آئیں تو سہی۔
ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی یا توثیق کا معاملہ کس نے کرنا ہے یہ دیکھنے کی بات ہے۔ عمران خان غیر سنجیدہ اور پاگل ہے ۔ اس آدمی کی کوئی اہمیت نہیں،اسے اہمیت نہیں دینی چاہئے ۔
ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی یہاں تشریف لائے ہم شکریہ ادا کرتے ہیں، ان کے بیٹے کی مکمل سپورٹ کریں گے، بڑی جدوجہد کے بعد قوم کو فتنہ سے آزادی ملی ہے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ بہت سادہ ہے۔ عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی کےمعاملے کو بگاڑ دیا ہے۔ وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرمی چیف تعینات ہوتا ہے۔ آرمی چیف کی تعیناتی عمران خان کا معاملہ نہیں ہے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آرمی چیف تعینات ہوتا ہے۔ عمران خان کو آرمی چیف کی تعیناتی پر ڈسکشن نہیں کرنی چاہیئے۔ عمران خان کون ہے جو حکومت کو ڈیکٹیشن دے۔
یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے جلد الیکشن کے مطالبہ پر کہا کہ پہلے اپنی حکومت2028 تک بتاتے رہے جب عدم اعتماد آیا تو کہتے ہیں الیکشن کی تاریخ دو۔
بڑی جدوجہد کے بعد قوم کو فتنہ سے آزادی ملی ،مولانا فضل الرحمان








