بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور،عظیم صوفی بزرگ حضرت میاں میر کے399 ویں سالانہ عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات کا آغاز

لاہور: عظیم صوفی بزرگ حضرت میاں میر کے399 ویں سالانہ عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔زائرین اور عقیدت مندوں کی سکیورٹی کے لئے لاہور پولیس ہائی الرٹ ہے۔ 01ایس پی،03ڈی ایس پیز،07 ایس ایچ اوز،51 اپر سب آرڈینیٹس، 18 لیڈی کانسٹیبلز سمیت 500 سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کردیئے گئے۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے دربار حضرت میاں میر کے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے آنے والے زائرین اور عقیدت مندوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔کسی بھی شخص کو بغیر چیکنگ احاط دربار میں داخلے کی اجازت ہر گز نہ دی جائے۔دربار پر واک تھرو گیٹس،میٹل ڈیٹیکٹرز،الیکٹرک بیرئیرز کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ پولیس اہلکار عرس میں شرکت کرنے والے زائرین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔دربار کے گردونواح میں سرچ آپریشنز جاری رکھنے کی بھی ہدایت کردی۔شہری کسی بھی مشتبہ شخص یا بیگ کی فوری اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں۔