پشاور: واپڈا ملازمین نے مہنگائی اور دیگر مطالبات کے لئے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے کہا کہ ملک میں اس وقت بدترین مہنگائی ہے۔مہنگائی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے لیکن تنخواہیں نہیں۔اشیاء خورونوش خرید کی قوت نہیں رہی۔ظالم حکومت ہماری آواز تک نہیں سن رہا،واپڈا کی مجوزہ نجکاری کونہیں مانتے، اس کوختم کیاجائے۔ مظاہرین نے مزید کہا کہ واپڈااہلکاروں کی بھرتیوں میں غیرمعمولی تاخیرختم کرکے فی الفوربھرتیاں کی جائیں۔فیلڈمیں کام کرنےوالےاہلکاروں کوحفاظتی کٹس فراہم کئے جائیں۔فکس پے پربھرتی ملازمین کو مستقل کیاجائے۔لائن مینوں کو رسک الاونس دیاجائے۔مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔دیگر کمپنیوں کی طرح واپڈا ملازمین کو بونس دیا جائے۔مظاہرین نے کہا کہ مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔
پشاور، واپڈا ملازمین کا مہنگائی اور دیگر مطالبات کے لئے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ








