اسلام آباد(ممتازنیوز) عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے باوجود سیکریٹری اسمبلی اور اسمبلی لابرانچ نے عبدالشکور شاد کو روکا۔ رکن قومی اسمبلی نے مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر ایوان کی کارروائی دیکھی۔
اجلاس کے بعد شکور شاد نے اسپیکر آفس کو عدالتی حکم کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔
اسپیکر آفس کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے شکور شاد کو استعفے کی تصدیق کے لیے ابھی طلب نہیں کیا، طلب کرنے کے بعد اسمبلی اجلاس میں شرکت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ عبدالشکور شاد نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے ان کے استعفے کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا تھا۔
عدالتی حکم کے باوجود شکور شاد کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا







