دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان تحریک انصاف ابوظہبی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی 70ویں سالگرہ ابوظہبی میں منائی، جس کا اہتمام نائب صدرپی ٹی آئی ناصر منور خان نے کیا تھا- تقریب میں پی ٹی آئی کے سینئر لیڈروسیم گھمن، چوہدری لیاقت سابق نائب صدر، علی بلوچ، شہزاد خان سابق جنرل سیکرٹری، فیصل شاہ، حنیف خان، اور امتیاز مہرکے علاوہ دیگر کارکنان نے شرکت کی- اس موقع پر عمران خان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اورایک دوسرے کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی- تقریب کے شرکاء نے عمران خان کی درازی عمر کے لیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا-










