اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے 27 مارچ کے جلسے کا مقام تبدیل کردیا۔پی ٹی آئی کو پریڈگراؤنڈ میں جلسےکی اجازت، اپوزیشن کو ایچ نائن گراؤنڈ میں جلسےکی تجویزاسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھاکہ ہمارے جلسے کیلئے ویسے بھی اب ڈی چوک چھوٹی جگہ پڑ جائے گی کیونکہ جس بڑی تعداد میں عوام آ رہے ہیں پریڈ ایونیو مناسب جگہ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، پوری قوم کا اعتماد وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے اور اپوزیشن کی شکست یقینی ہے۔








