بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ،عبدالاکبر جوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم آفس (پبلک) تعینات

اسلام آباد(صغیر چودھری ) وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ، ڈائریکٹر انٹرنل پبلسٹی وِنگ وزارتِ اطلاعات اسلام آباد عبدالاکبر کا تبادلہ کرکے جوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم دفتر (پبلک) تعینات کردیا گیا۔جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن محفوظ احمد بھٹی کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں 16 جولائی 2024 تک توسیع جبکہ تقرری کے منتظر گریڈ 18 کےافسر عبدالفتح کی خدمات سندھ حکومت کے سپردکردی گئیں۔ گریڈ 18 کے میر رضا کی خدمات کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیاگیا، میر رضا خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات ہیں۔
ادھر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ثاقب بشیرکا تبادلہ کرکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان تعینات کردیاگیا ہے۔  ثاقب بشیر کی تعیناتی 7 جون 2025 تک کیلئے کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں سندھ حکومت کے 5 افسران کی ڈیپوٹیشن پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تعینات کیاگیا ہے ،لیکچرر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج گلستانِ جوہر کراچی وقار احمد کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ ریجن تعینا ت کردگئے، لیکچرر گورنمنٹ سٹی سائنس آرٹس و کامرس کالج حیدرآباد (سندھ) خُشکر علی تبدیلخُشکر علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ ریجن، لیکچر کالج محکمہٴ تعلیم سندھ حکومت نسیم احمد کا تبادلہ کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ ریجن ،ڈویژنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہٴ صحت سندھ حکومت سجاد علی کا تباد لہ کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ ریجن تعینات کردیاگیا،تعلُیکہ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر، تعلُیکہ ٹنڈو اللہ یار محکمہٴ بہبود آبادی سندھ حکومت پائی مون کوتبدیل کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ ریجن تعینات کردیاگیا ۔پولیس سروس آف پاکستان سے وابستہ افسران کے بھی تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں،نیکٹا میں تعینات ایس ایس پی اسرار عباسی کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کردی گئیں،گلگت بلتستان میں تعینات ایس پی تنویر الحسن ،گلگت بلتستان حکومت میں تعینات ایس پی اسحاق حسین کی خدمات سندھ حکومت کے سپردکردی گئیں ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ۔