بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلاب زدہ 34ہزارسے حاملہ خواتین کی صحت کیلئے فوری اقدامات درکارہیں،نیلوفر بختیار

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قومی وقار نسواں کمیشن کی چیئرپرسن وسابق وفاقی وزیرنیلوفر بختیار نے کہاہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حاملہ خواتین کی تعداد34ہزار 49 تک پہنچ گئی ہے جن کی صحت کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔جمعہ کو قومی وقار نسواں کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیلوفر بختیار نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ حاملہ خواتین کی اکثریت کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے، ڈی جی خان کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بحالی کا کام جاری ہے جبکہ دیگر اضلاع بھی متحرک ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قومی وقار نسواں کمیشن نے زچگی کی صحت کے مسائل کے ساتھ خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کو ترجیح دینے کے لیے ایل ایچ وی کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیا کوہماری تکلیف کو سمجھنا ہوگا ،پاکستان میں انسانیت مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔