بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو مانسہرہ میں جلسہ سے روک دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو مانسہرہ میں جلسہ کرنے سے روک دیا۔ مراسلے کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے وزیراعظم کو جلسہ سے روکا جبکہ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو وزیر اعظم کا دورہ رکوانے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مراسلہ کے مطابق وزیر اعظم کے 25 مارچ کو مانسہرہ میں دورہ کا پلان ہے جس کو روکا جائے، ضابطہ اخلاق کے تحت جلسہ، جلوس، ریلیوں اور پبلک آفس ہولڈرز کےداخلہ پر پابندی ہے۔