اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے جس کیلئے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔
سیکرٹری جنرل اوآئی سی ،اسلامی ترقیاتی بینک کےصدر، عراقی نائب وزیراعظم، قازقستان کےنائب وزیراعظم،فلسطین،موریطانیہ کے وزرائے خارجہ ، گیاناکےوزیرخزانہ،برکینا فاسو کا وفد اوآئی سی اجلاس میں شرکت کیلئےپہنچ گیا ہے ۔
ترکی،سعودی عرب،کویت،تیونس،بنگلہ دیش،چین کےوزرائےخارجہ بھی شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان اوآئی سی اجلاس کےافتتاحی سیشن سےخطاب کریں گے، معززمہمان 23 مارچ کی پریڈبھی دیکھیں گے۔









