لندن(ممتازنیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاحت و کھیل عون چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو میاں نواز شریف کی ضرورت ہے۔
نواز شریف سے ملاقات کے بعد عون چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کچھ نہ ہی پوچھیں،دعا گو ہیں نواز شریف جلد پاکستان آئیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو میاں نواز شریف کی ضرورت ہے، بہت جلد آپ کو اچھی اچھی خبریں ملیں گی۔
ان کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت اپنے ہی وزن سے گرے گی۔
پاکستان کو نواز شریف کی ضرورت، جلد اچھی اچھی خبریں ملیں گی،عون چوہدری








