بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی کوسٹ گارڈ کے دو بحری جہاز کراچی پہنچ گئے مشقوں میں شرکت کرینگے

کراچی(نیوز ڈیسک)امریکا اور پاکستان کی بحری افواج کیجانب سے مشترکہ سمندری مشقوں کے سلسلے میں امریکی کوسٹ گارڈ کے دو بحری جہاز کراچی پہنچ گئے، یہ بحری جہازشیڈول کے مطابق کراچی بندرگاہ پر 6 تا 13 اکتوبرتک موجود رہیں گے، ترجمان امریکی قونصلیٹ کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ کے کپتان اور کموڈوربرائے پٹرول فورس ساتھ ویسٹ ایشیا ایرک ہیلگن کی قیادت میں یو ایس سی جی سی (USCGC) کے فاسٹ ریسپانس کٹرس چارلس مولتھروپ (ڈبلیو پی سی 1141)اور یو ایس سی جی سی (USCGC) ایملین ٹنل(ڈبلیو پی سی 1145)کی جانب سے سمندری مشقوں کا دورہ کیا گیا