بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کشمیر یوتھ الائنس کاسید علی گیلانی شہید کے داماد الطاف احمد شاہ کی دوران حراست وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(ممتاز نیوز )کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی، طہ منیب، رضی طاہر ،نوید احمد، پلوشہ سعید ، محمد اختر عبداللہ خلیل و دیگر نےبابائے حریت سید علی گیلانی شہید کے داماد الطاف احمد شاہ کی دوران حراست وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ الطاف شاہ پہلے کشمیری سیاسی قیدی نہیں جنکی غیر قانونی حراست کے دوران موت ہوئی ہو، غیر قانونی طور پر قید سیاسی کشمیری حریت رہنماؤں کو دوران حراست طبی سہولیات اور صحت بخش خوراک کی عدم فراہمی کی وجہ سے صحت کے سنگین مسائل کا سامنا ہے،منگل کوحریت رہنما الطاف شاہ کی تہاڑ جیل میں دوران حراست وفات پر تعزیتی پیغام میں کشمیر یوتھ الائنس کے رہنمائوں کاکہناتھاکہ لطاف احمد شاہ تحریک آزادی کے اہم رہنما تھے جنہیں بھارتی پولیس نے دیگر حریت رہنماؤں کے ہمراہ 2018 میں ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا تھا، مودی سرکار نے کینسر کی تشخیص ہونے کے باوجود انکا علاج نہیں کیا، مودی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حریت رہنماؤں کا دوران حراست قتل کر رہا ہے، قابض بھارت کی جانب سے نظربند یا جیلوں میں اسیر رکھے گئے کشمیری رہنماؤں سمیت دیگرمسلمان قیدیوں کو علاج معالجے سمیت کسی قسم کی کوئی بنیادی انسانی ضرورت فراہم نہیں کی جاتی جس سے ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔