راولپنڈی(ممتازنیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور آرگنائزیشن آف مسلم سکالرز سعودی عرب کے صدر شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور علاقائی امن واستحکام پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔سیکرٹری جنرل نے کہاکہ پاکستان کا امت مسلمہ میں اہم مقام ہے اور وہ خطے میں امن واستحکام کے لئے اہم کرداراداکررہا ہے۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بھائی چارے اور باہمی احترام پر مبنی ہیں،دونوں ممالک امن،استحکام اور امہ کی بہتری کے لئے کرداراداکرتے رہیں گے۔
پاک سعودی عرب تعلقات بھائی چارے اور باہمی احترام پر مبنی ہیں،آرمی چیف







